Wednesday, March 9, 2011
کامران اکمل کی وکٹ کیپنگ پوری ٹیم کو لے ڈوبی:جنگ
ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بری طرح ہار گئی۔اس ہار کا ہار کسی ایک کھلاڑی کے گلے میں ڈالا جائے تو وہ کامران اکمل کے علاوہ کون ہو سکتا ہے۔جنہوں نے بدترین وکٹ کیپنگ کے ذریعے نہ صرف نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو بھرپور مواقع دیے بلکہ بیٹنگ میں بھی ناکام رہے۔ پاکستانی فیلڈنگ کی کمزوریاں پہلے ہی سامنے آ چکی ہیں اور اب کامران اکمل کی خراب وکٹ کیپنگ بھی پاکستانی ٹیم کے لیے اگلے میچوں میں نئے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ ان کی وکٹ کیپنگ پر پچھلے کچھ عرصے سے سوالیہ نشان لگا ہوا تھا ۔ اس کے باوجود ورلڈ کپ اسکواڈ میں کوئی متبادل وکٹ کیپر نہ رکھنا جہاں سلیکشن کمیٹی اور کرکٹ بورڈ کی نااہلی ثابت کرتا ہے وہیں یہ سوال بھی جنم لیتا ہے کہ آخر کیا مجبوری ہے کہ کامران اکمل کی جگہ کوئی اور وکٹ کیپر نہیں رکھا جاتا۔یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کامران کو صرف بیٹسمین کے طور پر کھلایا جائے اور وکٹ کیپنگ کسی اور وکٹ کیپر کے سپرد کی جائے لیکن اب جب کہ ورلڈ کپ کے خاصے میچ ہو چکے ہیں ۔کسی نئے وکٹ کیپر کی ٹیم میں شمولیت مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ۔ اس صورتحال میں آپ کے خیال میں پاکستانی ٹیم وکٹ کیپنگ کی مشکلات سے کیسے باہر آسکتی ہے ؟ کہیں ایسا نہ خراب وکٹ کیپنگ ہمیں ورلڈ کپ سے ہی باہر کر دے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment